امجد سڈل کرپشن کیس:ڈھائی کروڑ کی خورد برد میں ملوث دو شریک ملزمان ریمانڈ پر نیب کے حوالے

امجد سڈل کرپشن کیس:ڈھائی کروڑ کی خورد برد میں ملوث دو شریک ملزمان ریمانڈ پر ...

لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت کے جج امتیاز حسین نے ڈھائی کروڑ روپے کے امجد سڈل کرپشن کیس کے دو شریک ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔ عدالت نے ملزم غلام رسول اور عبدالغفور کو 31 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔نیب تفتیشی افسر کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان پلی بارگین کے تحت رقم ادا کرنے کو تیار ہیں۔نیب پراسیکویٹر حافظ اسد اللہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان 15 سال سے مفرور تھے جنہیں چند روز قبل ڈی جی خان سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان پر 2 کروڑ 57 لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ جس میں غلام رسول اور عبدالغفور شریک ملزم تھے۔ملزمان نے لینڈ ایکویزیشن کلکٹر امجد سنڈل سے ملی بھگت کرتے ہوئے بوگس کاغذات پر ڈی جی خان میں زمین خریدی۔

مزید : علاقائی