پیش نہ ہونے پر 25ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر 25 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ظل ہما کے روبرو فیکٹری ایریا اور نصیر آباد پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پرائس کنٹرول ایکٹ ون ویلنگ، اور شراب برآمدگی کے مقدمات میں ملوث ہیں، ملزمان اس وقت ضمانتیں کروانے کے بعد روپوش ہو چکے ہیں۔