پاکستان اوربھارت کے درمیان آبی تنازعات پرمذاکرات 14 ،15ستمبر کو ہونگے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے مابین ایک با ر پھر آبی تنازعات کے حل کی خاطر مذاکرات کا عمل شروع ہو نے جا رہا ہے۔ عالمی بینک دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کروا رہا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان اوربھارت کے درمیان آبی تنازعات پر سیکریٹری سطح کے مذاکرات15،14ستمبر کو واشنگٹن میں ہوں گے۔ پاکستان نے کشن گنگا اوررتلے پن بجلی منصوبوں پراعتراض اٹھا رکھا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے پاکستانی دریاؤں پرمتنازعہ پن بجلی منصوبوں پر بات ہوگی۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری آبی وسائل عارف احمد خان کریں گے۔ علاوہ ازیں انڈس واٹرکمشنرآصف بیگ،اٹارنی جنرل اشتراوصاف پاکستانی وفد میں شامل ہونگے۔واضح رہے کہ رواں برس کے اوائل میں پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمیشن کے مابین مذاکراتی عمل شروع ہوا تھا جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آ سکے تھے۔
آبی تنازعات