لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزم بری

لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزم بری

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑائی جھگڑے اور جان سے مارنے کے مقدمے میں ملوث دو ملزموں کو بری کر دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ خالد کے روبرو گارڈن ٹاؤن پولیس نے ملزمان آصف اور شبیر احمد کے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کررکھا تھا،ملزمان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ،مخالفین نے پولیس کے ساتھ ساز باز کر کے مقدمے میں ملوث کیا۔

ملزمان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔

مزید : علاقائی