ڈیفالٹر شہری کے خلاف 7لاکھ نواسی ہزار کی ڈگری

ڈیفالٹر شہری کے خلاف 7لاکھ نواسی ہزار کی ڈگری

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے حبیب بینک لمیٹڈ کے ڈیفالٹر شہری کے خلاف 7لاکھ نواسی ہزار کی ڈگری جاری کر دی ہے۔فاضل جج قمر اعجاز نے حبیب بینک لمیٹڈ کے ریکوری کے دعوی پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شہری ندیم لطیف نے بینک سے 2014ء میں 7لاکھ روپے زرعی قرض حاصل کیا اور اس کے لئے 54کنال 14مرلے زرعی اراضی بھی رہن رکھوائی لیکن قرض کی رقم طے شدہ شرائط کے مطابق ادا نہیں کی۔

مزید : علاقائی