ڈکیتی اورچوری میں ملوث مجرم کو 5ماہ قید

ڈکیتی اورچوری میں ملوث مجرم کو 5ماہ قید

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری وڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم مجرم عمران علی کو 5ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیاہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ راشد علی کے روبرو فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم عمران علی کے خلاف مقدمہ کا ریکارڈ پیش کررکھا تھا۔

،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایاکہ دوران تفتیش ملزم اعتراف جرم بھی کر چکا ہے،ملزم چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث رہ چکاہے،موبائلز فونز اور کی نقدی برآمد کی جاچکی ہے۔

مزید : علاقائی