امریکی صدر کے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

امریکی صدر کے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

لاہور ( این این آئی)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے امریکی صدر کے بیان کے خلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کا پاکستان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام انتہائی قابل افسوسناک ہے۔پاکستان خود گزشتہ کئی سالوں سے دہشتگردی کا نشانہ بن رہا ہے۔دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں 70ہزار سے زائد پاکستانی اپنی جانیں وطن عزیز پر قربان کر چکے ہیں۔جن میں افواج پاکستان،سیکیورٹی اداروں اور پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔امریکہ کے موجودہ صدر بھارت کی زبان بولے رہے ہیں۔پاکستان کو امریکہ کے پیسے نہیں چاہیے بلکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کا اعتراف کیا جائے۔لہٰذا یہ ایوان امریکی صدر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان میں موجود امریکی سفارت کاروں کی تعداد فوری کم کی جائے۔

قرارداد جمع

مزید : صفحہ آخر