امریکہ، شدید طوفان سے بچنے کیلئے عقاب شہری کی گاڑی میں گھس گیا

امریکہ، شدید طوفان سے بچنے کیلئے عقاب شہری کی گاڑی میں گھس گیا
امریکہ، شدید طوفان سے بچنے کیلئے عقاب شہری کی گاڑی میں گھس گیا

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں امریکی ریاست ٹیکساس سمندری طوفان ’ہاروی‘ کی زد میں آئی ، جس سے بچنے کے لیے لوگ محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں سرگرداں نظر آئے۔ اس آفت سے بچنے کے لیے ایک شاہین نے بھی ایسی جگہ پر پناہ لے لی کہ آپ جان کر ششدر رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شدید طوفانی بارش سے گھبرایا یہ شاہین اپنی پرواز کی بلندی کو بھول کر ایک ٹیکسی میں گھس گیا اور باہر نکلنے سے انکار کر دیا۔ یہ ٹیکسی ویلیم برسو نامی شہری کی تھی جو مارکیٹ سے ضروری سامان خریدنے آیا تھا۔جب ویلیم سامان خرید کر واپس آیا اور ٹیکسی کا دروازہ کھولا تو پاس ہی موجود یہ باز ٹیکسی کے اندر گھس گیا اور مسافر سیٹ پر جا کر بیٹھ گیا۔ ویلیم نے اس کی ایک ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی۔ اس ویڈیو میں اس نے شاہین کو اسی سمندری طوفان کے نام پر ’ہاروی‘ کا نام دیا۔ وہ اسے اپنے ساتھ گھر لے گیا جہاں اس نے اور اس کی بیوی نے مل کر اس کی دیکھ بھال کی اور بعد ازاں اسے ٹیکساس کے وائلڈلائف ریسکیو سنٹر کے حوالے کر دیا۔ ویلیم کا کہنا تھا کہ ’’شاہین جب میری گاڑی میں داخل ہوا تو میں نے اسے نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ ایک کونے میں جا کر دبک کر بیٹھ گیا۔ وہ بہت خوفزدہ لگ رہا تھا۔ شاید وہ نہیں جانتا تھا کہ اس خوفناک موسم میں کہاں جائے۔‘‘

عقاب

مزید : صفحہ آخر