جے آئی ٹی ممبران بیان قلمبند کرانے کیلئے 30اگست کو طلب ، نیب نے شریف خاندان کو پھر طلبی نوٹس بھجوا دیئے

جے آئی ٹی ممبران بیان قلمبند کرانے کیلئے 30اگست کو طلب ، نیب نے شریف خاندان کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے ممبران کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا ہے ،نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم 30اگست کو جے آئی ٹی ممبران کا بیان قلمبند کرے گی۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام نے جے آئی ٹی ممبران کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں اورجوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بطور سرکاری گواہ جے آئی ٹی ممبران کا بیان ریکارڈ کرائے گی ۔دوسری طرف پانامہ فیصلے پرنیب حکام نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کو 30اگست کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ حکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے وطن واپسی کے بعد چئیرمین نیب کی جانب سے نیب ہیڈکوارٹر میں اعلی سطحی اجلاس طلب کیا گیا جس میں ڈپٹی چئیرمین نیب امتیاز تاجور ،ڈی جی نیب راولپنڈی ناصر اقبال سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں چئیرمین کو پانامہ کیس کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت کے متعلق بریفنگ دی گئی جس کے بعد شریف خاندان کو30اگست کو دوبارہ طلبی کے حوالے سے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
نیب،جے آئی ٹی

مزید :

صفحہ اول -