فاطمہ جناح کالج کو جامعہ کا درجہ نہ دینے سے متعلق درخواست کی سماعت

فاطمہ جناح کالج کو جامعہ کا درجہ نہ دینے سے متعلق درخواست کی سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قانون منظور ہونے کے باوجود فاطمہ جناح میڈیکل کالج کویونیورسٹی کا درجہ نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پرسیکرٹری سپیشل ہیلتھ اوررجسٹرار ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔جسٹس شاہد وحید نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی متعدد طالبات کی درخواستوں کی سماعت کی۔طالبات کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2015ء میں فاطمہ جناح میڈیکل کالج یونیورسٹی ایکٹ بنا دیا گیا ،ابھی تک یونیورسٹی رولز نہیں بنائے گئے ،کالج بطور یونیورسٹی فنکشنل نہیں ہو سکا ۔پی ایم ڈی سی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کوئی بھی نئی یونیورسٹی اس وقت تک فعال نہیں ہو سکتی جب تک اس کا اپنا تدریسی ہسپتال نہیں ہو گا۔ ،قانونی تقاضے پورے کئے بغیر فاطمہ جناح میڈیکل کالج کو یونیورسٹی بنانے کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔عدالت نے سیکرٹری سپیشل ہیلتھ اوررجسٹرار ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت آج29اگست تک ملتوی کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -