امریکہ اپنی پالیسیوں میں ناکام ہو چکا

امریکہ اپنی پالیسیوں میں ناکام ہو چکا
 امریکہ اپنی پالیسیوں میں ناکام ہو چکا

  


اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام لگانے والے امریکہ نے اربوں ڈالر خرچ کر کے چند دہشتگردوں کا خاتمہ نہ کیا آج بھی 60 فیصد افغانستان طالبان کے زیر کنٹرول ہیں ان خیالات کا اظہار رحمان ملک نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو مین کیا انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کو شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ آج اپنی بنائی ہوئی پالیسیوں میں ناکام ہو چکا ہے افغانستان کو وار زون امریکہ نے بنایا جبکہ پاکستان کی خواہش کو پرامن افغانستان تھا ۔ رحمان ملک نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ مین پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور اس کے علاوہ پاکستان نے ہی دہشتگردی کی جنگ میں اربوں ڈالر نقصان کیا ہے لیکن اس کے برعکس امریکہ اربوں ڈالر خرچ کر کے بھی چند دہشتگردوں کا افغانستان میں خاتمہ نہیں کر سکا ۔ ، رحمان ملک

مزید : صفحہ اول