نیب آرڈیننس کے ماضی سے اطلاق کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر نوٹس جاری

نیب آرڈیننس کے ماضی سے اطلاق کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے نیب آرڈیننس کے ماضی سے اطلاق کے خلاف دائر انٹراکورٹ اپیل پر وفاقی حکومت اور نیب کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ کے روبرو اپیل کنندہ اظہر اقبال بٹ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب آرڈیننس کے سیکشن2 میں کہا گیا ہے کہ اس قانون کا اطلاق 1985ء سے ہوگا جبکہ آئین کے تحت کوئی بھی فوجداری قانون موثر بہ ماضی نہیں ہوسکتا ۔لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے اظہر اقبال بٹ کی اس بابت درخواست خارج کردی تھی جس کے خلاف انہوں نے یہ انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے جس پر ڈویژن بنچ نے 15روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔

انٹرا کورٹ اپیل

مزید : صفحہ آخر