پاکستان میں 200 ایم بی پی ایس انٹرنیٹ سپیڈ کا ریکارڈ

پاکستان میں 200 ایم بی پی ایس انٹرنیٹ سپیڈ کا ریکارڈ
 پاکستان میں 200 ایم بی پی ایس انٹرنیٹ سپیڈ کا ریکارڈ

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی وائی ٹرائب نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایل ٹی ای ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی نیٹ ورک پر 200 ایم بی پی ایس اسپیڈ کے سنگ میل کو عبور کیا ہے۔پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی سروس ہے جو 4.5 جی اسپیڈ اور معیار صارفین کو فراہم کررہی ہے۔وائی ٹرائب اس وقت اپنے نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن پر کام کررہی ہے جس کے ذریعے صارفین کو ایل جی ای ایڈوانسڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔اس کمپنی نے رواں برس مارچ میں پاکستان میں 4.5 جی سروس متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا آغاز جون 2017 سے ہوجائے گا۔کمپنی کے مطابق براڈ بینڈ کی تیز ترین رفتار کے ساتھ پاکستان میں متعدد ویلیوایڈڈ سروسز میں فراہم کی جائیں گی، جبکہ پاکستان جنوبی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ میں پہلا ملک بن جائے گا جہاں ایل ٹی ایل ٹیکنالوجی 4.5 جی اسپیڈ کے ساتھ فراہم کی جائے گی۔کمپنی کے بقول صارفین الٹرا ایچ ڈی مواد کو بغیر کسی بفرنگ کے دیکھ سکیں گے اور کاروباری اداروں کو ناقص رفتار سے متعلق مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔

ریکارڈ

مزید : صفحہ اول