سیاسی جماعتوں کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کا آ ج آخری دن

سیاسی جماعتوں کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کا آ ج آخری دن

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کا آج(منگل کو ) آخری دن ، پاکستان تحریک انصاف ،جماعت اسلامی ، مسلم لیگ ن،عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام سمیت18سیاسی جماعتوں نے الیکشن اپنے سالانہ حسابات کے گوشوارے جمع کرادئیے ہیں ،الیکشن کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ345سیاسی جماعتوں کیلئے سالانہ حسابات کے گوشوارے جمع کرانے کا آج اخری دن ہے اور اب تک مجموعی طور پر 18سیاسی جماعتوں نے اپنے سالانہ حسابات الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف ،مسلم لیگ ن ،جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی مسلم لیگ،عوامی نیشنل پارٹی ،جمعیت علماء اسلام ،پاکستان محمدی پارٹی،پاکستان سوشل جسٹس پارٹی،پاکستان سپریم ڈیموکریٹک پارٹی،اسلامی تحریک پاکستان ،پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو،پاکستان راہ حق پارٹی،پاکستان پیپلز فرنٹ،نیشنل پارٹی ،عوام لیگ،پاکستان تحریک انسانیت ،اللہ اکبرتحریک اور مستقبل پاکستان پارٹی شامل ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر