گرمی اور حبس کی شدت کم ہونے سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی

گرمی اور حبس کی شدت کم ہونے سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس کی شدت میں کمی سے بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی ہو گئی جس کے باعث شارٹ فال کم ہو گیا اورلوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کر دیا گیا ۔ ڈیمانڈ میں کمی سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں دو سے تین گھنٹے کی کمی کی گئی ہے ۔ شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے اٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں دس گھنٹے تک کر دیا گیا ہے ۔ بڑے شہروں میں رات کے وقت لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے تاہم بجلی چوری والے فیڈرز پر زیادہ لود شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔
لوڈ شیڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -