وزیر اعظم نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

وزیر اعظم نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ( منگل) کو طلب کر لیا جس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کے بعد اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس یہاں طلب کیا ہے جس میں شرکت کے لئے ایوان وزیر اعظم سے وفاقی وزراء کو دعوت نامے بجھوا دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت بجلی اور آبی وسائل کے درمیان ادارں کی تقسیم ‘ وزارت کشمیر و گلگت بلتستان کی جانب سے دو سڑکوں کی تعمیر کو پیپرز رولز سے استثنیٰ اور گلوبل ایس ڈی جی کے متعلقہ اور معاملات طے کئے جانے کی سمری منظوری کے لےء پیش کی جائے گی جبکہ ایف بی آر کی جانب سے کابینہ کو ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے اور نیشنل سکیورٹی ڈویژن کی جانب سے سکیورٹی سے منسلک معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ واپڈا کو آبی وسائل کی وزارت کو دینے کے چانسز زیادہ ہیں تاہم آج ہونے والی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حتمی فیصلہ سامنے آ جائے گا ۔

اجلاس طلب

مزید : صفحہ آخر