فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، عباد فوڈز اور سویٹس اینڈ بیکرز کے پروڈکشن یونٹ سیل

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، عباد فوڈز اور سویٹس اینڈ بیکرز کے پروڈکشن یونٹ سیل

لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ملاوٹ زدہ کیچپ، مائیو نیز بنانے پر عباد فوڈ ز پروڈکشن یونٹ سیل کر دیا۔اے ڈی جی آپریشنز رافیعہ حیدرنے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 1200کلو ناقص ، ملاوٹ زدہ مائیو نیز، کیچپ برآمد کر کے تلف کر دیا گیا۔ ڈرموں میں رکھا24من ناقص ،گلا سڑا خام مال بھی برآمد کر لیا گیا۔ 150کلو ناقص ، مضر صحت ٹیکسٹائیل کلر بھی برآمد کر کے تلف کر دیے گئے۔ کارروائی ویجیلنس سیل کی اطلاع پر سمسانی روڈ پر کی گئی۔ ملتان روڈ پر بگ مین سوئٹس اینڈ بیکرز کے پروڈکشن یونٹ پر چھاپے کے دوران نیلے کیمیکل ڈرموں میں 24 من گلا سڑا خام مال رکھنے ،فوڈ لائسنس اور ملازمین کے میڈیکل نہ ہونے ،ورکنگ ایریا کے گندا ہونے ،اشیاء خورونوش کو ڈھانپے بغیر رکھنے ،کیچن ایریا میں فیول کی بدبو پائے جانے پر سیل کردیا گیا۔فیصل ٹاؤن میں فریش اِن سوئٹس اینڈ بیکرز ،گورمے سوئٹس اینڈ بیکرز،وحدت روڈ پر عربین ڈیلائٹ ، دھوبی گھاٹ میں بھولا سوئٹس ،،پہلوان سوئٹس ،ڈوسے بیکرز،بسم اللہ سوئٹس اینڈ بیکرز،المجید بیکرز،الکریم سموسہ پوائنٹ ،لاہور سوئٹس ،پر معائنہ کے دوران احاطے اور ملازمین کی ذاتی صفائی کے نامناسب انتظام ہونے ،نیلے کیمیکل ڈرمزکے استعمال ،حشرات کے خاتمے کا نامناسب انتظام ہونے پر 1 لاکھ23ہزار کے جرمانے عائد کئے۔علاوہ ازیں داتا دربار کے قریب پائلٹ بیکرز ،یوسف بیکری ،بسم اللہ بیکری،نیشنل ٹاؤن میں ارشاد ٹریڈرز،سرکار احمد ٹریڈرز،اور متعدد فوڈ پوائنٹس اور سوئٹس بیکرز کو فوری ای لائسنس بنوانے اور اشیاء خورونوش کو ڈھانپ کر رکھنے کی ہدایات جاری کیے گئے۔

مزید : صفحہ آخر