نشتر ہسپتال میں کانگو بخار کے شبہ میں داخل مریض جان کی بازی ہار گیا

نشتر ہسپتال میں کانگو بخار کے شبہ میں داخل مریض جان کی بازی ہار گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) نشتر ہسپتال میں کانگو بخار کے شبہ میں داخل مریض دم توڑ گیا دنیا پور کے رہائشی عبداللہ کو کانگو بخار کے شبہ میں آئسولیشن وارڈ نمبر 27 میں داخل کروایا گیا تھا اور اس کے خون کے نمونے کانگو بخار کے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے مگر تشویش ناک حالت کے باعث مریض اپنی(بقیہ نمبر4صفحہ12پر )
جان کی بازی ہار گیا ۔واضح رہے کہ ان دنوں عید الاضحی کے قریب آتے ہی جانوروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے اور سرکاری سطح پر کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات ناکافی ہیں۔