صوبہ بھر میں 2700 زکوٰۃ پیڈ ملازمین عدم تحفظات کا شکار

صوبہ بھر میں 2700 زکوٰۃ پیڈ ملازمین عدم تحفظات کا شکار

ملتان (سٹی رپورٹر) صوبہ بھر میں کام کرنے والے 2700 زکوٰۃ پیڈ ملازمین کی ملازمتیں 1984ء سے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین مستقل ہونے کے (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

ساتھ ساتھ تمام تر سرکاری سہولتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین کنٹریکٹ پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔ ضلعی زکوٰۃکونسل کی جانب سے ہر 89 روز بعد کنٹریکٹ میں توسیع کے نام پر ان زکوٰۃپیڈ ملازمین پر تلوار لٹکا دی جاتی ہے۔ ملازمین کو توسیع کے لئے افسران کی منتیں ترلیں تک کرنا پڑتی ہیں حتیٰ کہ افسران کی جیبیں تک گرم کرنا پڑتی ہیں۔ خدمت نہ کرنے والے ملازمین کے کنٹریکٹ میں کئی کئی ماہ تک توسیع نہیں کی جاتی۔ جبکہ بعض کو عدالتوں کے ذریعے توسیع لینا پڑتی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ زکوٰۃ و عشر ملتان میں 54 جبکہ محکمہ اوقاف ملتان آفس میں 15 ملازمین عرصہ سے 89 روزہ کنٹریکٹ پر تعینات ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر