وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر طاہر امین کی غیر حاضری کیخلاف درخواست پر وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی
ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب نے بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اسحاق فانی کی درخواست پر وائس چانسلر(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
ڈاکٹر طاہر امین کی غیر حاضریوں کے خلاف درخواست پر رپورٹ طلب کرلی۔بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق فانی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر طاہر امین اپنی تعیناتی 15 اکتوبر 2015ء سے ہر ویک اینڈ پر جمعرات کی شام کو اپنے آبائی گھر آسلام آباد چلے جاتے ہیں اور سوموار کو چار دن یونیورسٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں اور صرف تین دن اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں ۔ اب یکم اگست 2017ء سے ڈاکٹر طاہر امین مسلسل غیر حاضر ہیں جبکہ ڈاکٹر بشیر کو غیر قانونی طور پر قائم مقام وی سی تعینات کیا گیاہے۔ اس پر سیکرٹر ی ہائر ایجوکیشن پنجاب نسیم نواز نے وی سی کے خلاف کاروائی شروع کرنے کے لئے سمری گورنر پنجاب‘ وزیر تعلیم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی۔ ڈاکٹر اسحاق فانی کی درخواست پر وزیر اعلیٰ نے کاررائی کی ہدایت کرتے ہوئے مکمل رپورٹ طلب کی ہے۔ذرائع کے مطابق ایچ ای ڈی حکام نے فوری طور پر وی سی زکر یا یونیورسٹی کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ رپورٹ تیار کی جا سکے ۔