صوبہ بھر میں نماز عید کے ایک ہزار مقامات حساس قرار‘ سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم

صوبہ بھر میں نماز عید کے ایک ہزار مقامات حساس قرار‘ سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے ...

خانیوال (نمائندہ پاکستان) صوبہ پنجاب کی 10ریجن میں 19ہزار مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی صوبہ بھر کی تمام ریجن میں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

ملتان ریجن میں تین ہزار ایک سو پینسٹھ مقامات پر نماز عید کے اجتماع ہوں گے نماز عید کے تمام اجتماعات کو تین کٹیگریوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔کٹیگری Aمیں 8502مقامات کو کٹیگری Bمیں 1856جبکہ کٹیگری Cمیں 16417مقامات کو رکھا گیا ہے صوبے بھر میں سیکورٹی کو عیدالاضحی پر ہائی الرٹ رکھا جائے گا عبادت گاہوں میں واک تھرو گیٹ سیکورٹی پر موجود پولیس ملازمین کے پاس میٹل ڈی ٹیکٹر لازمی موجود ہوں گے صوبے بھر کے 36اضلاع میں ڈسٹرکٹ پولیس افسران سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر