راولپنڈی ،سکیورٹی فورسز کا ایف آر بنوں میں آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی (آن لائن) سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی خفیہ اطلاع پر ایف آر بنوں میں آپریشن کر کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا پیر کے روز آئی ایس پی آر کے مطابق ایف آر بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشتگردوں کو اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن کیا اور دہشتگردوں کو جوں ہی گھیرے میں لیا انہوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی ۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں رحیم ملا اور زاہد نامی دونوں دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔
دہشتگرد ہلاک