اختلاف کے باوجود محبت سے جینا سیکھیں‘ مولانا طارق جمیل

اختلاف کے باوجود محبت سے جینا سیکھیں‘ مولانا طارق جمیل

تلمبہ(نمائندہ خصوصی) بین الاقوامی مبلغ عالم دین حضرت مولانا طارق جمیل نے گذشتہ روز جامع مسجد چک نمبر8ایٹ آر آفریدی والا تلمبہ میں پیدل چلنے والی تبلیغی جماعتوں کے جوڑ کے موقع پر بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلام محبت کا درس دیتا ہے۔ سیاسی اور مذہبی نفرتوں (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کو ختم کیا جائے۔ اختلاف کے باوجود محبت سے جینا سیکھیں۔ آپ نے فرمایا کہ پورے دین کا خلاصہ دو چیزیں ہیں ۔ پہلی یہ کہ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں۔ اس زبان کی وجہ سے بہت بڑا طبقہ جہنم میں جائے گا۔ہم کسی کی غیبت نہ کریں، جھوٹ نہ بولیں۔کسی کی پگڑی نہ اچھالیں۔کسی پر بہتان نہ لگائیں اپنی زبان کے ذریعے کسی بھی انسان کو تکلیف نہ دیں۔ گالی نہ دیں۔ کسی کو بے عزت اور ذلیل نہ کریں۔طعنہ نہ دیں۔ کسی کے عیب نہ اچھالیں۔ ہمیشہ سچ بولیں اور محبت والے الفاظ بولیں۔دوسری یہ کہ آپ نے فرمایا کہ میرے بیٹے انسؓ ایک میری بہت عظیم الشان سنت ہے جو میری اس سنت پر عمل کرے گا وہ جنت میں میرا پڑوسی ہو گا۔ بیٹا ا دل میں ساری زندگی کسی انسان کے لئے نفرت نہ رکھنا۔ حسد، کینہ اور بغض سے اپنے دل کو صاف رکھنا۔ دل اور زبان کی حفاظت کرنے والے انسان کی زندگی انتہائی خوبصورت بن جاتی ہے۔ یہ دونوں کام صحبت اور تربیت سے آتے ہیں۔ ان صفات کو اپنی زندگی میں لانے کے لئے اللہ کے راستے میں نکلا جائے۔ آخر میں مولانا نے امت مسلمہ کی ہدایت کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر