وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکا حکم

وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکا حکم

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی کااوورسیزپاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کادوبارہ حکم۔تفصیل کے مطابقوزیراعظم پاکستان(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

شاہدخاقان عباسی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل بلاتاخیرحل کرنے کے لیے ضلعی حکومتوں کوترجیحی بنیادوں پراقدامات کرنے کی دوبارہ ہدایت کی ہے اورافسران کوکہاگیاہے کہ وہ وفاقی وصوبائی محکموں کے مقامی افسران کوماہانہ میٹنگزمیں ہرصورت شرکت کرنے کاپابندبنائیں بصورت دیگرعدم توجہی کامظاہرہ کرنے والے محکموں کے حکام بارے رپورٹس بھجوائی جائیں ‘ اوورسیزپاکستانیوں کودرپیش مسائل ومشکلات کافوری ازالہ کیاجائے اس سلسلہ میں محکمانہ کارروائی میں تاخیریاکوتاہی ہرگزبرداشت نہ کی جائے گی ‘ احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدکرتے ہوئے تمام محکموں کے افسران کوآگاہ کردیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر