پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں،ارشد لغاری

پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں،ارشد لغاری

صاد ق آباد (نمائندہ پاکستان،نامہ نگار) اڑھائی ارب کے فنڈز سے حلقہ 197میں ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں ٹلوروڈ ،منٹھار روڈ ،سنجر پور روڈ کی تعمیرو مرمت کا بہت جلد شروع ہو جائے گا گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں جمنازیم کی تعمیر آخر ی مراحل میں پہنچ چکی ہے جس سے نوجوان(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

نسل فائدہ اٹھا سکے تمام کالونیوں میں سوئی گیس کی نئی پائپ لائن ڈال دی گئی ہے جس سے گیس پریشر اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہو چکا ہے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے شہر میں ٹینکیاں اور حلقہ میں بڑے بڑے واٹر ٹینک بنائے جارہے ہیں جس سے اگلے30سال کے لئے پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت صنعت وپیدوار سرداراشد خان لغاری ،چوہدری شوکت داؤد ،میاں مسعود اشرف کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ کی تقریب کی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین ،میاں بشیر احمد ،ڈاکٹر طالوت باجوہ ،میاں محمد اسلم ،شیر خا ن مہر ،ڈاکٹر محمد سجاد ،چوہدری محمد آصف ،چوہدری ظفر ستار ،اسد نواز چیمہ،چوہدری خالد محمود چیمہ ،رحمان گل خان سولنگی ،حاجی محمد جاوید دبئی والے ،چوہدری زبیر افضل ،چوہدری اشفاق خالق ،میاں فرہاد علی ،میاں ناصر علی ،زاہد اقبال مہر ،چوہدری اعجاز وڑائچ ،محسن رشید مغل ، شاہد امتیاز چیمہ ڈاکٹر عثمان بشیر ، میاں وقاص نور چوہدری عبداللہ نسیم باجوہ، عاشق علی قادری سیٹھ چراغ بھٹی حبیب سلطان ،احمد نواز چیمہ آصف خان لغاری ،فاروق خان لغاری ،سیٹھ چراغ بھٹی ،میاں افتخار احمد ودیگر موجود تھے206چک سے 217تک ،بنگلہ منٹھار سے 260پی تک سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام جلد شروع ہو جائے گا انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان خلاف بیان کی شدید مذمت کی اور کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں پاکستان کی قربانیوں کو فرموش کر کے ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کے سپوک مین ہونے کا ثبوت دیا ہے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری شوکت داؤد ،سابق تحصیل میاں بشیر احمد ،انجمن کاشتکاران صوبائی سنیئر نائب صدر چوہدری محمد یسین،کراؤن انڈسڑیز کے ڈائریکٹر میاں مسعود اشرف نے کہاکہ سردار ارشد خان لغاری کا وزیر مملکت صنعت و پیدوار منتخب اہالیان صادق آباد کے لئے فخر کا باعث ہے ۔دریں اثناء 11ارب روپے کی لاگت سے تحصیل صادق آباد میں فراہمی آب ، نکاسی آب ، بجلی کی فراہمی ، سٹرکوں کی تعمیر کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت صنعت و پیداوار سردار ارشد خان لغاری نے پریس کلب صادق آباد میں پرہجو م تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر سردار فاروق لغاری‘ میاں فرہاد علی ‘میاں ناصر علی‘ زبیر افضل چوہدری‘ رانا کامران مشتاق‘ حاجی زاہد محمود‘ حاجی افضل مقبول ‘اسد مختار چوہدری‘صدرپریس کلب عبدالستار سندھو‘ سیکرٹری شکیل جتالہ‘ ملک خوشی محمد وسیم‘حافظ منور ضیاء قادری‘کیوان دانش‘ شہزادہ عباس‘جمال عظیم و دیگر بھی موجود تھے ۔ سردار ارشد لغاری نے کہاکہ صادق آباد کے عوام کے احساس محرومیوں کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلائے جارہے ہیں ۔ قبل ازیں صدر پریس کلب عبدالستار سندھو‘ سیکرٹری شکیل جتالہ نے وفاقی وزیر سردار ارشد لغاری کو پریس کلب پہنچنے پر خوش آمدید کہا ‘ پریس کلب اور صحافیوں کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا ۔

ارشد لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر