نواز لیگ نے لاہور میں پری پول رگنگ کا آغاز کردیا ہے ، جمشید دستی

نواز لیگ نے لاہور میں پری پول رگنگ کا آغاز کردیا ہے ، جمشید دستی

مظفرگڑھ(نامہ نگار) پاکستان عوامی راج پارٹی کے چےئرمین و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نواز لیگ نے حلقہ این اے 120لاہور میں پری پول رگنگ کا آغاز کردیا ہے جو قابل مذمت ہے۔ عوامی راج پارٹی اس الیکشن میں (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

تحریک انصاف کی مکمل حمایت اور انتخابی مہم چلائے گی۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان آہستہ آہستہ ملک سے فرار ہورہا ہے۔ان کے نام ای سی ایل میں فوری طور پر ڈالیں جائیں ۔دریں اثنا عوامی راج سٹوڈنٹس فیڈریشن مظفرگڑھ کے رہنما رانا عبدالاحد فرزند نے جمشید دستی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں پتہ کے کامیاب آپریشن پر مبارک باد اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ اس موقع پر جمشید دستی نے کہا کہ وہ عید الاضحی کے بعد اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر