نواز شریف کو سی پیک کی سزادی جا رہی ہے‘ چوہدری فضل الرحمن

نواز شریف کو سی پیک کی سزادی جا رہی ہے‘ چوہدری فضل الرحمن

خانیوال(بیورونیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنماصوبائی حلقہ215سے ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری فضل الرحمن نے کہاکہ میاں نوازشریف کوعوام کے دلوں سے نہیں نکالاجاسکتا امریکی صدر کی طرف سے دھمکیوں کے بعد یہ بات واضح ہوگئی کہ میاں نوازشریف اورپاکستان کو سی پیک کی سزادی (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

جار ہی ہے ملک میں عدم استحکام کی صورتحال پیداہی اس لیے کی گئی کہ عالمی ایجنڈے کو آگے بڑھایا جاسکے لیکن ملک دشمن قوتوں کے عزائم ہرگز پو رے نہ ہونگے۔وہ گز شتہ روز ممبرقومی اسمبلی محمدخان ڈاہا کی شادی کی تقریب کے بعد کراچی سے واپسی پر صحافیوں اورمعززین علاقہ کے وفودسے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے تعاون سے آئندہ الیکشن میں پہلے سے بھی زیادہ مارجن سے جیتیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر