ضلعی پولیس ملتان کی موٹر ٹرانسپورٹ برانچ میں کرپشن کی انکوائری جاری

ضلعی پولیس ملتان کی موٹر ٹرانسپورٹ برانچ میں کرپشن کی انکوائری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر) ضلع پولیس کی ایم ٹی برانچ میں کرپشن کی انکوائری جاری ہے،ذرائع کے مطابق ایم ٹی برانچ کے چند ملازمین کی نااہلی کے سبب درجنوں گاڑیاں مرمتیں نہ ہونے کی وجہ (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
سے کھٹارہ بن چکی ہیں، چند تھانوں کی گاڑیاں خراب ہونے کی وجہ سے سریع الحرکت فورس کی موبائل گاڑیوں سے گشت کا کام لیا جارہا ہے، یہ الزامات سامنے آئے ہیں کہ ایم ٹی برانچ کے ذمہ دار ایک پولیس اہلکار کے بھائی کی ورکشاپ سے گاڑیاں ٹھیک کراتے ہیں جبکہ زائد بل ان ورکشاپوں سے بنواتے ہیں جو محکمانہ طورپر منظور شدہ ہیں، یہ بل زیادہ رقوم کے ہوتے ہیں جس کا حصہ تمام ملازم آپس میں بانٹ لیتے ہیں، اس کے علاوہ پیٹرول کی مد میں بھی بڑے پیمانے پر روزانہ خورد برد کی جارہی ہے۔