بستی میروالا‘ بجلی کے ہائی وولٹیج تیار گھروں پر آگرے ‘ کرنٹ لگنے سے 3 افراد زخمی

بستی میروالا‘ بجلی کے ہائی وولٹیج تیار گھروں پر آگرے ‘ کرنٹ لگنے سے 3 افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیر جہانیاں(نمائندہ پاکستان) بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں گھروں پر لٹکنے کی وجہ سے3افراد کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئے،درخواستیں دینے کے باوجود واپڈا نے تاریں ٹھیک نہ کیں،کسی بھی (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
وقت حادثے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کیمطابق موضع چک چھجڑہ کی بستی میرووالا میں واپڈا کی ہائی وولٹیج تاریں لٹک کر مقامی لوگوں کے گھروں پر آگری ہیں،تاروں کے ذریعے گھروں کی دیواروں میں کرنٹ آنے سے ابتک3افراد کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئے جنھیں مقامی افراد نے بروقت کوششیں کرتے ہوئے جانی نقصان سے بچالیا،اہل علاقوں کیمطابق انھوں نے لٹکتی ہائی وولٹیج تاروں کی درستگی کے لیے کئی مرتبہ اعلیٰ حکام کا آگاہ کیا اور درخواستیں دیں مگر تاحال شنوائی نہ ہوسکی اہل علاقہ نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔