سرکاری ادویہ چوری کے سلسلہ میں ڈرگ سکواڈ ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے انکوائری شروع، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عاشق ملک کی جانب سے تحفظات کا اظہار

سرکاری ادویہ چوری کے سلسلہ میں ڈرگ سکواڈ ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے انکوائری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( وقائع نگار) ڈرگ سکواڈ ‘ ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے سرکاری ادویات کی چوری کے سلسلے میں انکوائری شروع کردی گئی ہیں‘ سیکرٹری سپییشلائزڈ کی جانب سے ایک انکوائری ٹیم(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
نے ملتان نشتر ہسپتال میں پہنچ کر انکوائری کر دی ہے جس پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عاشق حسین ملک نے اپنے بھرپور تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ اس وقت نشتر ہسپتال کا تمام سرکاری ریکارڈ معہ پرچیز نشتر انتظامیہ کی تحویل اور دسترس میں ہے اور یہ ریکارڈ چھپایا یا گم کیا جا سکتا ہے اور اس میں ٹمپرنگ بھی کی جا سکتی ہے اور ان تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ اس وقت تمام ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹس جن میں اے ایم ایس پرچیز ‘ اے ایم ایس فارمیسی ‘ اے ایم ایس ایڈمن ‘ اے ایم ایس ایم اینڈ آر سمیت فارماسسٹ انتہائی خوفزدہ ہیں سے میرے خلاف زبردستی لکھوایا جا رہا ہے جو سراسر قانوناً غلط ہے ۔ ان کے علاوہ کوئی بھی انکوائری ون سائیڈ ہو اور جس میں مجھے بطور فریق نہ بلوایا جائے ‘ قانوناً غلط ہے ‘ قانون و انصاف کا تقاضہ ہے کہ دونوں فریقین کو برابر سنا جائے ۔ ڈاکٹر عاشق حسین ملک نے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور دیگر متعلقہ حکام سے درخواست کی ہے میری ناجائز کردار کشی سمیت خوف و ہراس بند کروایا جائے ۔