این جی او کا نشتر ہسپتال میں 10 ارب کے پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان

این جی او کا نشتر ہسپتال میں 10 ارب کے پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار) ایک این جی او نے نشتر ہسپتال میں 10 ارب روپے کے پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ این جی او کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اسلم ناصر ‘ ڈائریکٹر غلام عباس (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
راں ‘ زاہد حسین خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 200 بستروں پر مشتمل ایم آر آئی ‘سی ٹی سکین و دیگر طبی سہولیات سے آراستہ نیا ایمرجنسی وارڈ اور چلڈرن وارڈ کی تزئین و آرائش و دیگر سہولیات کی فراہمی کے منصوبہ پر آئندہ ایک سال میں مکمل کام شروع کر دینگے اور ہسپتال کے دیگر وارڈ کی تزئین و آرائش کامنصوبہ ہے جس پر 50 ارب روپے خرچ آئیں گے ۔ انہوں نے کہا وارڈ نمبر 19 چلڈرن وارڈ کی بیسمنٹ میں دو سے تین روز میں ابتدائی کام شروع کر رہے ہیں ‘ نئے ایمرجنسی وارڈ کیلئے مخیر حضرات سے 50 نئی ایمبولینس دینے کی یقین دہائی کروائی ہے ۔