ڈینگی بے قابو ،کرک میں دوسرا کیس سامنے آگیا

ڈینگی بے قابو ،کرک میں دوسرا کیس سامنے آگیا

کرک (بیورورپورٹ) ڈینگی بے قابو ،کرک میں دوسرا کیس سامنے آگیا دونوں جان بحق محکمہ صحت ہنگامی اقدامات اٹھانے میں بری طرح ناکام عوام میں شدید حوف ،ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے نارتھ ویسٹ ہسپتال پشاور میں ڈینگی کا مناسب علاج نہ ملنے کی سبب قائداعظم ہسپتال راولپنڈی منتقل کئے جانے والے شیخ القران مولانا عبدالوہاب ملنگ گذشتہ رات بارہ بجے ؂؂ہسپتال میں انتقال کرگئے جسے سوموار کے روز آبائی قبرستان کالج ٹاؤن میں سپردخاک کیا گیا جبکہ ایک ہفتہ قبل ایل آر ایچ پشاور میں انتقال کرنے والے پرانا بازار کے رہائشی سجاد حسین ولد نیاز بدن میں بھی ڈاکٹرز نے ڈینگی وائرس کی تصدیق کی ہے جس پر ڈی ایچ او نے ذاتی جیب خرچ سے دونوں جگہ دوروز تک مسلسل فوگ اور آئی آر سپرے کرایا اور ضلع کے تمام بڑے ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ قائم کئے مگرضلعی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ایک پائی فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے ضلع بھر کے کسی ہسپتال میں بھی علاج تو درکنار ڈینگی ٹیسٹ کی سہولت تک میسر نہیں ہے اورتاحال تک انتہائی حساس قرار دئیے گئے چودہ یونین کونسلز میں بھی فوگ اور آئی آر سپرے کا اہتمام نہیں کیا جاسکا ہے جبکہ دوسری جانب منتخب عوامی اور بلدیاتی نمائندوں نے بھی عوام کو ڈینگی کے رحم ،کرم پر چھوڑ دیا ہے جس سے ضلع بھر کے عوام میں شدید حوف ،ہراس پایا جاتا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول