مالاکنڈمیں ڈینگی کاپہلا کیس منظرعام پراگیا

مالاکنڈمیں ڈینگی کاپہلا کیس منظرعام پراگیا

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈمیں ڈینگی کاپہلاکیس منظرعام پراگیا ۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے دوسرے حصوں کے طرح ضلع مالاکنڈمیں ڈینگی کاپہلاکیس منظرعام پراگیاڈینگی کے مرض میں مبتلا شخص اظہارولداسلم کاتعلق گاؤں جہانگیراباد ڈھیری جولگرام سے ہے۔دریں اثناء علاقے کے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ مالاکنڈسے ڈینگی مرض کے خاتمے کیلئے عملی طورپراقدامات کئے جائیں تاکہ مزیدلوگ اس مرض سے محفوظ ہوسکے۔

مزید : کراچی صفحہ اول