پاکستان کو کرپشن سے نجات دلوا کر ہی دم لونگا: عمران خان

پاکستان کو کرپشن سے نجات دلوا کر ہی دم لونگا: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناہے شریف خاندان این اے 120 کے نتائج چوری کرنے پر تمام سرکاری ذرائع استعمال کررہا ہے لیکن یہ جتنا بھی زور لگا لیں پاکستان کو ان کی کرپشن سے نجات دلوا کے ہی دم لوں گا۔اسلا م آباد میں اپنی رہائش گاہ پر بیرسٹر بابر اعوان سے ملاقات میں انکا کہنا تھا این اے 120 میں مقابلہ احتساب کے حامیوں اور کرپشن کے محا فظوں کے مابین ہوگا، وفاقی اور صوبائی کابینہ کے اراکین براہ راست اور بالواسطہ انتخابی مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں اور مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے تمام اسباب انتخابات کے نتائج چوری کرنے پر لگائے جارہے ہیں۔ انتخابات کا صاف ،شفاف و غیرجانبدارانہ انعقاد ا لیکشن کمیشن کا بنیادی فریضہ ہے پوری قوم کی نظریں این اے 120 کے ضمنی انتخابات پر جمی ہیں اور قوم دیکھے گی الیکشن کمیشن ان انتخابات کی شفا فیت کیلئے کیا اقدامات اٹھاتا ہے۔ ہم انتخابات کو 2 حکومتوں کے اثر سے آزاد رکھنے کیلئے الیکشن کمیشن کے کردار کے منتظر ہیں ۔ شریف خاندان جتنا مرضی زور لگا لے، پاکستان کو انکی کرپشن سے نجات دلوا کے رہوں گا، شریف ادارے ساتھ ملا کر الیکشن لڑیں میں اللہ کی مدد اور عوام کی حمایت سے ان کا مقابلہ کروں گا، فتح حق کی ہوگی اور باطل نامراد ٹھہرے گا۔ادھر پاکستان تحریک انصاف آج موٹر وے پر ر ا و لپنڈی تا چکوال کا ر ریلی نکالے گی جس کی قیادت عمران خان کریں گے،تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی نے چیئرمین تحریک انصاف سے گزشتہ روز ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں آج کی کار ریلی کی تیاریاں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ریلی براستہ تھوآ بائی پاس اور تلا گنگ روڈ سے ہوتی ہوئی چکوال پہنچے گی،چیئرمین عمران خان جہاز چوک پر خطاب کریں گے،اس دوران بڑے پیمانے پر رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔