بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کرکے آبادی کا تناسب بدلنا چاہتا ہے: پاکستان

بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کرکے آبادی کا تناسب بدلنا چاہتا ہے: پاکستان

اسلام اآباد ا(آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تناظر میں دیکھتا ہے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیوں کو مسلسل اجاگر کر رہا ہے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کے تناسب میں تبدیلی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے پاکستان نے کبھی بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہیں کی بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے ان خیلات کا اظہار انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی سے متعلق سیمینار سے خطاب کے دوران کیا سیمینار میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ،امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق،سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر،حریت کانفرس کے کنوینیر غلام محمد صفی ،شیخ تجمل ،سابق جیف جسٹس ہائیکورٹ لاہور شاہ خاور،اور دیگر نے خطاب کیااس موقع پر دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں کا خون بہا رہا ہے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق بھارت کو آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی اجازت نہیں ہے دو ہزار پندرہ میں ایل او سی پر دیوار کی تعمیر سے متعلق سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کو تفصیلی خط لکھا تھا سرتاج عزیز نے آبادی کے تناسب میں تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کو خط کے زریعے آگاہ کیا ہے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی کاوشوں سے متعلق خود کو مسلسل آگاہ رکھنے کی ضرورت ہے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کی تحقیقات کرنا اقوام متحدہ کی زمہ داری ہے مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کا موقف واضح اور دوٹوک ہے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق حل ہونا چاہیئے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کے تناسب میں تبدیلی کیلئے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو مسلسل بے نقاب کرنا ہو گا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال کو بے نقاب کرنا ہو گامسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے میڈیا موثر کردار ادا کرے پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیریوں تک پاکستان کی جانب سے مثبت پیغام جانے چاہیے، پاکستان نے کشمیر کے لئے جنگیں لڑی ہیں، ا ندورون و بیرون ملک سول سوسائٹی کو موبالائز کرنے کی ضرورت ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم عالمی سطح پر آشکار کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرنا چاہیئے، اس موقع پر امیر جمات اسلامی سنیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،بھارت کی کوشش یے کہ تحریک ازادی کشمیر کو کس طرح ثبوتاذ کیا جائے فلسطین میں اسرائیل اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے۔ آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ ہندو پنڈتوں کی مقبوضہ کشمیر میں آباد کاری کی کوشش کی جا رہی ہے حریت قائدین کے خلاف چن چن کر مقدمات درج کئے جا رہے ہیں حریت قائدین کے خاندان والوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے پنجاب، بنگال، راجھستان، کیرالہ سے لوگوں کو لا کر مقبوضہ کشمیر میں آباد کیا جا رہا ہے آبادی کے تناسب میں تبدیل جینیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے عالمی قوانین کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل نہیں کر سکتا، مسئلہ کشمیر سے متعلق حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول