ہم ٹی وی کے ڈرامے ’’پگلی ‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ

ہم ٹی وی کے ڈرامے ’’پگلی ‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہم ٹی وی سے نشر ہونے والے نئے ڈرامہ سیریل ’’پگلی‘‘ کی کہانی ماہر نفسیات ڈاکٹر خالد ‘ گل رخ ‘ زبیدہ اور ارجمند کے گرد گھو متی ہے ۔ ڈاکٹر خالد اور گل رخ کی ملاقات ایک سفر کے دوران ہوتی ہے جوگل رخ کی بے تکلفانہ فطرت کے باعث فوراً دوستی میں تبدیل ہوجاتی ہے ۔ڈاکٹر خالد اسے اپنی متوقع شادی کے بارے میں بتاتا ہے جس کیلئے وہ لاہور کا جارہا ہے۔وہ اسے اپنی منگیتر زبیدہ کے بارے میں بھی آگاہ کرتا ہے ۔گل رخ اسے اپنا ہم مزاج و ہم خیال جان کر اس سے کہتی ہے کہ ڈاکٹر خالد کا اپنی منگیتر کیساتھ گزارا نہیں ہوسکے گا کیونکہ وہ ایک سطحی سوچ رکھنے والی لڑکی ہے ‘ ساتھ ہی وہ اسے چیلنج کرتی ہے کہ اگر وہ اسے اپنے ہمراہ حویلی لے جائے تو وہ 15ہی دن میں اپنے دعوے کو سچ ثابت کرسکتی ہے۔کہانی اس وقت ایک دلچسپ موڑ لیتی ہے جب حکیم کرامت علی اپنے بھتیجے ارجمند کے ہمراہ اپنی بیٹی کو تلاش کرتے ہوئے خالد کی حویلی تک پہنچ جاتا ہے اور جہاں یہ انکشاف ہوتا ہے کہ گل رخ اس کی بیٹی اور نفسیاتی مریضہ ہے ۔اتنی زندہ دل اور ذہین لڑکی نفسیاتی مریضہ کیسے بن گئی؟