راحت فتح علی خان کے لیے سروں کے سلطان کا خطاب

راحت فتح علی خان کے لیے سروں کے سلطان کا خطاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ملک کے معروف سرجن ڈاکٹر حنیف سعید نے کہاہے کہ کراچی کے عوام کی جانب سے بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خان کو سروں کے سلطان کا خطاب دیا گیا ہے ،یہ بات انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں لیریکل جھرنا نائٹ کے موقع پر استاد راحت فتح علی خان کی تاج پوشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ راحت فتح علی خان نے کراچی کے عوام محبت پر ان کا شکریہ اداکیا۔قبل ازیں پر وگرام کے اسپانسر ادارے ایشین ہئیر ٹرانسپلانٹ سینٹر کے سربراہ اور بالوں کی سرجری کے ماہر ڈاکٹر حنیف سعید نے اہل کراچی کی جانب سے گلوکار استاد راحت فتح علی خان کی تاج پوشی کی اور انہوں نے بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستانی گلوکار کو بال اگانے کی اب تک کی جدید ٹیکنالوجی اسٹیم سیل تھراپی کے ذریعے ان کے بالوں کی سرجری کی پیشکش کی جو انہوں نے قبول کرلی۔ استاد راحت فتح علی خان نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں لیریکل جھرنا نائٹ میں سر بکھیر کر شائقین کے دل موہ لیے۔۔ان کے اکثر گیتوں پر منچلے اسٹیج کے سامنے رقص کرتے رہے۔ لیریکل جھرنا نائٹ کا پنڈال سارا وقت شائقین سے کھچا کھچ بھرا رہا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر