کراچی، صحافی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سی پیک پر سیمینار آج ہو گا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صحافی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے ’’سی پیک دی ردھم آف پروگریس‘‘ کے موضوع پر سیمینار آج (منگل) پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی میں منعقد ہوگا ۔سیمینار کے مہمان خصوصی وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق صحافی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے سی پیک کے حوالے سے سیمینار کا آغاز صبح 9بجے ہوگا ۔صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ صبح ساڑھے 9بجے افتتاحی خطاب کریں گے ۔سیمینار دو سیشنز پر مشتمل ہوگا ،جس سے ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل ،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شمیم فرپو،عاصم اے صدیقی ، سمیت دیگر اہم شخصیات خطاب کریں گی ۔سیمینار میں انویسمنٹ ،سکیورٹی اور دیگر امور کے حوالے سے ماہرین پریزنٹیشن بھی پیش کریں گے ۔