پاک کالونی پولیس کی کارروائی ،8ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

پاک کالونی پولیس کی کارروائی ،8ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی(کرائم رپورٹر)پاک کالونی پولیس پولیس کی چھاپہ مار کارروائی میں8ملزمان گرفتار،،ملزمان سے موٹرسائیکلیں،اسلحہ اور موبائل فون برآمد،4ملزمان حال ہی میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر آئے تھے،تفصیلات کے مطابق پاک کالونی پولیس نے گولیمار کے علاقہ میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران8 ملزمان پر مشتمل گروپ کو گرفتار کرلیا ،ایس پی سائیٹ آصف بگھیو نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایس ایچ پاک کالونی اسلم خان نے گولیمار کے علاقے میں چھاپہ مار کر 8ملزمان کو گرفتار کیا ،ملزمان کے قبضے سے 3عدد موٹرسائیکلیں،جن میں سے ایک تھانہ گارڈن اور دوسری تیموریہ کے علاقے سے چھینی گئی تھیں جبکہ کی نمبر پلیٹ مشکوک ہے ،ملزمان کے قبضے سے88موبائل فونز ,19700روپے نقداور12سو گرام چرس برآمد ہوئیں جبکہ6عدد پستول،ایک کلاشنکوف مبعہ10گولیاں برآمد ہوئیں،ایس پی آصف بوگھیو نے بتایا کہ ملزمان ،محمد عادل عرف جناتی ولد محمد فاروق تھانہ پاک کالونی ،محمد راحیل ولد محمد فاروق تھانہ ناظم آباد،راحیل ولد محمد شمیم شریف آباد جبکہ فواد ولد موسیٰ 2015,2016اور2017میں ڈکیتی می مختلف وارداتوں میں گرفتارہوئے ہیں ،ضمانت کے بعد رہا ہوکر دوبارہ سے اسٹریٹ کرائم کرتے رہے باقی ملزمان ارشد ولد سکندر،اصغر علی ولد بشیر علی،رضوان ولد عبدالقدیر، ہیں ،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے .

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر