ن لیگ بزرگوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے،سجاد خان

ن لیگ بزرگوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے،سجاد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی( جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اورسابق نائب تحصیل ناظم راولپنڈی سجادخان نے کہاہے کہ مسلم لیگ اور تحریک پاکستان سے وابستہ ہمارے اسلاف نے فرنگیوں اورہندؤوں کے خلاف لازوال جدوجہداورلاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کر کے وطن عزیز حاصل کیا اورآج پاکستان کی سلامتی،تحفظ،استحکام،ترقی وقومی خوشحالی اوراسے دشمنوں سے محفوظ رکھنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن اپنے بزرگوں کے نقش قدم پرچلتے ہوئے اپنافریضہ اداکررہی ہے اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن اپنے قائدین میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی قیادت میں ملک کوعظیم تربنانے میں کوشاں ہیں اوران شاء اللہ وہ دن دورنہیں جب پاکستان ان قائدین کی قیادت میں ایشیاء کاٹائیگربن کردنیاکے نقشے پر ابھرے گاان خیالات کااظہارانہوں نے جشن آزادی کے سلسلے میں سجادخان لورزاورپاسبا ن وطن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کے طورپرخطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرشہداء پاکستان کوزبردست الفاظ میں خراج عقید ت بھی پیش کیاگیاسجادخان نے کہاکہ موجودہ سنگین صورت حال میں پاکستان کی حفاظت ،سلامتی اوراس کے استحکام کی خاطرملک کی تمام محب وطن قوتوں کواپنااپناکرداراداکرناچاہیے تاکہ ملک صحیح معنوں میں اپنے قیام کے مقاصدتک پہنچ سکے انہوں کہاکہ ماضی میں پاکستان کی ترقی کے دشمنوں نے سازشیں کرکے ملک کو ترقی سے ہمکنارنہیں ہونے دیالیکن اب جبکہ میاں نوازشریف نے ملک سے بجلی اورتوانائی کے بحران کے خاتمے سمیت ملک کو عالمی سطح پراقتصادی اورمعاشی لحاظ سے خودکفیل بنانے کیلئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کیئے تومخالفین نے انہیں سیاست سے آؤٹ کرنے کیلئے پانامہ جیسی نام نہاد سازشوں کا؂جال پھیلادیااور انہیں وزارت عظمیٰ سے ہٹادیاگیالیکن وہ نہیں جانتے کہ میاں نوازشریف کووزارت عظمیٰ سے تونکالاجاسکتا ہے لیکن پاکستانی عوا م کے دلوں سے نہیں لکالاجاسکتامیاں محمدنوازشریف بہت جلدایک بارپھرپاکستان کے وزیراعظم بن کرملک اورقوم کی خدمت کریں گے اورملکی ترقی اور استحکام کیلئے قوم کی قیادت کریں گے دیگر مقرر ین چوہدری خورشیدانور،حکیم محمودسروسہارنپوری ،محمودخان بنگش ،شیخ مختاراحمد،ندیم شیخ اوریونین کونسل نمبر42کے وائس چییرمین ناصراقبال ملک عرف گلوبابانے کہاکہ وطن عزیزکی 70ویں سالگرہ کے موقع پرہمیں یہ عہدکرناہوگاکہ ہم نے اپنے اسلاف کے نقش قدم پرچل کر پاکستان کی ترقی ،خوشحالی ،سلامتی اوراستحکام کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے اس موقع پرراولپنڈی اسلام آبادکے سینیئرصحافی اصغرشادمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی طورپرفاتحہ خوانی کی گئی اورنہیں صحافت میں اعلیٰ خدمات پرشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔