پاکستان اور روس کا تجارتی حجم 50کروڑ ڈالر ہے، اولیک ایویدیو

پاکستان اور روس کا تجارتی حجم 50کروڑ ڈالر ہے، اولیک ایویدیو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) روس کے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل اولیک ایویدیوOLEG AVDEEV)) نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کا حجم 50 کروڑ ڈالر ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے ماضی کے مقابلے میں موجودہ دور میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے اور روس پاکستان کے ساتھ دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے پاک رشیا بزنس کونسل آف ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین محمد فاروق افضال کی جانب سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے الوداعی عشائیے سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر امریکہ سمیت ، کوریا ،سوئزرلینڈ ، سلطنت آف عمان ، بنگلہ دیش اور ویتنام کے سفارت کاروں کے علاوہ ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل ، شمیم فرپو ، عامر عطا باجوہ ، سابق مشیر عبدالحسیب خان ، قاضی اسد عابد ، مرزا ختیار بیگ ، مرزا اشتیاق بیگ ، گلزار فیروز ، اسماعیل ستار، وحید احمد ،( ریٹائرڈ) جنرل تنویر نقوی ،( ریٹائرڈ )جنرل جاوید ضیاء ، مصطفی کمال قاضی ، ایئر مارشل( ریٹائرڈ) ریاض الدین شیخ ، وسیم وہرہ ، آصف زبیری ، سمیر میر شیخ ، شمعون زکی ، اطہر اقبال ، شاہد جاوید قریشی ودیگر بھی موجود تھے روس کے قونصل جنرل نے کہا کہ کراچی میں تعیناتی کے دوران بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مکمل تعاون کیا ہے جس کے لئے وہ تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر