وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف ریفرنس مسترد، راجہ فاروق اور سردار عتیق میں تلخ کلامی

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف ریفرنس مسترد، راجہ فاروق اور سردار عتیق میں تلخ ...

مظفرآباد( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف متنازعہ بیان پر نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا گیا ہے۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر جماعتوں نے سپیکر اسمبلی کے پاس وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے خلاف متنازعہ بیان پر نااہلی کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں۔سماعت کے دوران وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کے درمیان تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔راجہ فارق حیدر نے سردار عتیق کو کہا کہ آپ قانونی معاملے پر بات کریں، آپ چاہتے ہیں کہ میں آپ کو ماروں، میں ایسا نہیں کروں گا۔وزیراعظم آزاد کشمیر کی بات کے جواب میں سردار عتیق نے جواب دیا کہ آپ ایک ماریں گے تو میں آپ کو دو ماروں گا۔سردار عتیق کی بات پر راجہ فاروق طیش میں آگئے اور جواب دیا کہ آپ دو ماریں گے تو میں چار ماروں گا۔تاہم سپیکر نے معاملہ رفع دفع کرکے ریفرنس مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں،صرف میڈیا میں گفتگو کی بنیاد پرریفرنس چیف الیکشن کمشنر کونہیں بھیج سکتے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر