اے این پی کا امریکہ مخالف مظاہرہ کل نمک منڈی پشاور میں ہوگا

اے این پی کا امریکہ مخالف مظاہرہ کل نمک منڈی پشاور میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (کرائمز رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ اور این وائی او کے زیر اہتمام کل بروز منگل مورخہ 29اگست سہ پہر4بجے نمک منڈی پشاور میں امریکہ کے خلاف مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ہے جس کی قیادت صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہارون بشیر بلور اور سٹی کے صدر ملک غلام مصطفی کریں گے جبکہ پارٹی کے دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود ہونگے،مظاہرے کے دوران امریکہ کے حالیہ پاکستان مخالف بیانات کی مذمت کی جائے گی اور مظاہرہ بعد ازاں جلوس کی شکل میں قصہ خوانی بازار پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔