کرک میں امریکی دھمکیوں کیخلاف امریکہ مردہ باد ریلی کا انعقاد

کرک میں امریکی دھمکیوں کیخلاف امریکہ مردہ باد ریلی کا انعقاد

کرک (بیورورپورٹ) امریکی دھمکیوں کیخلاف کرک میں سیاسی و سماجی شخصیات کے زیر اہتمام امریکہ مردہ باد ریلی کا انعقاد ، نیٹو سپلائی بند کرنے اور امریکہ سے تعلقات خاتمے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیوں کیخلاف عام شہریوں کی جانب سے امریکہ مردہ بار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں انجمن تاجران کے عہد یداروں ، تاجروں نے بھی شرکت کی شرکاء نے پیر اودین شاہ مسجد سے ریلی نکالی ، شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اُٹھارکھے تھے جس پر امریکی مخالفت اورپاکستان کے حق میں نعرے درج تھے ریلی نے صدام چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرلی جہاں انجمن تاجران کے صدر گل رازی ، جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی امیر حافظ ابن امین ، اختر علی سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف نہیں دیکھ سکتا پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مقررین کا مطالبہ تھا کہ فوری طور پر نیٹو سپلائی بند کی جائے تاکہ امریکہ کو اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے مقررین کاکہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں عبرتناک شکست سے دوچار ہے اور اب وہ اسکا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتے ہیں پاکستانی امریکی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں امریکہ نے اگر غلطی کی تو امریکی افواج کیلئے پاکستان قبرستان بن جائیگا ۔انہوں نے پاکستان کے راستے افغانستان کو نیٹو سپلائی کی بندش اور امریکہ سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر