محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے زیر اہتمام 29 اگست کو مشاورتی کانفرنس منعقد ہوگی

محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے زیر اہتمام 29 اگست کو مشاورتی کانفرنس منعقد ہوگی

پشاور( سٹاف رپورٹر)محکمہ منصوبہ بندی وترقیات حکومت خیبرپختونخوا نے مسودہ خیبر پختونخوا سرمایہ کاری پالیسی پر صلاح ومشورے کے لئے اسلام آباد میں بروز منگل 29 اگست 2017 ء کو ایک روزہ مشاورتی کانفرنس کااہتمام کیاہے۔اس کانفرنس میں متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران سفارت خانوں کے ماہرین سرمایہ کاری ،غیر ملکی ترقیاتی اداروں کے نمائندوں، ایوان ہائے صنعت وتجارت کے نمائندوں ،جامعات کے تحقیقاتی ماہرین،مختلف کاروباری اداروں کے سربراہان اور کاروباری حضرات کو مدعو کیاگیاہے۔یہ تمام ماہرین اورشرکاء صوبہ خیبرپختونخوا کی مسودہ پالیسی برائے سرمایہ کاری کی مختلف ترجیحات پراپنی رائے دینگے اور اس مسودے میں بہتری لانے کے لئے صوبائی حکومت کو اپنی سفارشات پیش کرینگے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ کانفرنس کے بعد مسودہ پالیسی کو حتمی شکل دی جائیگی جسے صوبائی کابینہ کو منظوری کے لئے پیش کیاجائیگا۔ مذکورہ پالیسی خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل جیسے کہ جغرافیائی محل وقوع، آبی وسائل ،تیل وگیس ،معدنیات، سیاحت کی بنیاد پر صوبے کے اقتصادی حالات میں بہتری لانے کے لئے پہلا اوراہم قدم ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر