اے این پی ڈسٹرکٹ پشاور آج امریکی صدر کیخلاف ریلی نکالے گی

اے این پی ڈسٹرکٹ پشاور آج امریکی صدر کیخلاف ریلی نکالے گی

پشاور (کرائمز رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے دفتر سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کل مورخہ 29 اگست 2017ء بروز منگل بوقت 4 بجے سہ پہر نمک منڈی چوک سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور افغانستان بارے پالیسیوں کے خلاف ایک پروقار ریلی نکالی جائیگی‘ جس کی قیادت اے این پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہارون احمد بلور‘ سٹی صدر ملک غلام مصطفی‘ جنرل سیکرٹری سرتاج خان اور دیگر کابینہ عہدیداران کرینگے‘ ریلی نمک منڈی چوک سے روانہ ہو کر خیبر بازار سے ہوتے ہوئے شہدائے قصہ خوانی پر اختتام پذیر ہو گی‘ اس موقع پر تمام وارڈوں کے صدور و جنرل سیکرٹریوں‘ عہدیداروں‘ ذیلی تنظیموں این وائی او‘ پختون ایس ایف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موجودہ امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف منعقدہ ہونیوالی ریلی میں بھرپور تعداد میں شرکت کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر