امریکہ مردہ باد ریلی کی وجہ سے طورخم سرحد کو تین گھنٹے بند رکھا گیا

امریکہ مردہ باد ریلی کی وجہ سے طورخم سرحد کو تین گھنٹے بند رکھا گیا

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ) امریکہ مردہ باد ریلی کی وجہ سے طورخم سرحد کو تین گھنٹے بند رکھا گیا ،لنڈی کوتل میں امریکہ مردہ باد ریلی کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکار اور ایف سی کے جوان مظاہرین کی حفاظت کے لئے جگہ جگہ تعینات کئے گئے تھے اور ٹریفک کو معطل کر دیا گیا تھا ۔ مظاہرین سے بر وقت خطاب کے لئے نہ بلانے پر جمرود اور باڑہ کے بعض سرکردہ مشران نے ناراضی کا اظہار کیا اور واپس چلے گئے جبکہ لنڈی کوتل انتظامیہ کے ذرائع نے بعض تکنیکی وجوہات میں کمزوری کی ذمہ داری جمرود کے تحصیلدار شکیل برکی پر عائد کر دی کہ انہوں نے سٹیج سیکریٹری کو آخری وقت تک نام نہیں دئے جس کی وجہ سے بعض مشران ناراض ہو کر چلے گئے پولیٹیکل انتظامیہ نے مظاہرین کی سہولت کے لئے ٹھنڈے پانی کا انتظام بھی کیا تھا جس کو عام لوگوں نے سراہا ۔ مظاہرین نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے اور امریکہ مردہ باد ، اسرائیل اور بھارت مردہ با دکے فلک شگاف نعرے لگائے بعض مظاہرین زیرو پوائنٹ کے قریب جاکر احتجاج کرنے میں کامیاب ہو گئے تاہم انتظامیہ نے ان کو پیچھے دھکیل دیا تاکہ بارڈر پر صورتحال خراب نہ ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر