ڈینگی جیسے مہلک مر ض کے خلاف حکو مت اور عوام کو ملکر جہاد کر نا ہو گا ،اے سی

ڈینگی جیسے مہلک مر ض کے خلاف حکو مت اور عوام کو ملکر جہاد کر نا ہو گا ،اے سی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکدرہ ( نامہ نگار) ڈینگی جیسے مہلک مر ض کے خلاف حکو مت اور عوام کو ملکر جہاد کر نا ہو گا احتیا طی تدابیر اختیار کر کے مر ض سے بچاو ممکن ہے طلباء کا کر دار بہت سے انسا نوں کی زند گیاں بچا سکتا ہے اسسٹنٹ کمشنر ادینزائی شاہ جمیل خان تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز چکدرہ پو لی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ میں ڈینگی اگاہی مہم کے سلسلے میں تقر یب کا انعقاد ہوا اس موقع پر چکدرہ کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ جمیل خان سر کل ڈی ایس پی ادینزائی محمد شاہ خان ادارے کے ڈائر یکٹر فضل محمود خان پر نسپل فضل اکبر سنٹرل منیجر انوار خالق نے طلباء سے خطاب کر تے ہو ئے ڈینگی جیسے مہلک مر ض سے بچا و اور احتیاطی تدابیر کے با ر ے میں اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ ڈینگی کے مہلک مرض سے بچا و احتیا طی تدابیر اختیا ر کئے بغیر نا ممکن ہے انھو ں نے کہا کہ مر ض کو کنٹرول کر نے کے لیے سب کو حکو مت کیساتھ ملکر جہاد کر نا ہو گا انھو ں نے کہا کہ مر ض کے با ر ے میں اگا ہی مہم اور شور اجا گر کر نے کے لیے تمام طلبا ء وطا لبات کو اگے انا ہو گا اور ب�آسانی گھر گھر جا کر ڈینگی کے با ر ے میں عوام کو پمپلٹ اور بروشر کے ذریعے مفید معلو مات مہیا کر کے مر ض سے بچایا جا سکتا ہے انھوں نے طلباء پرزور دیا کہ ڈینگی کے خلاف عملی طور پر میدان میں اکر تالا بوں جو ہڑوں اور پرا نے ٹا ئر زمیں پا نی کھڑا نہ ہو دیں ڈینگی سے بچا وکا سب سے محفوظ طر یقہ یہی ہے کہ ممکن حد تک مچھر کے کا نٹنے سے اپنے اپ کو بچا یا جا ئے اور بیار ی کی صورت میں فوراؑ محکمہ صحت اور ضلعی احکام کو مطلع کر یں بعد میں چکدرہ پو لی ٹیکنیک انسٹی ٹیو یٹ سے چکدرہ بازار اور پر یس کلب تک پیدل ما ر چ کیا گیا جس کی سدارت اے سی شاہ جمیل خان نے کی اور ادارے کی طر ف سے عوام کی رہنمائی کے لیے شائع شدہ پمپلٹ بھی تقسیم ئے گئے جبکہ اے سی کے افس میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کے احکام کی میٹنگ بھی منعقد ہو ئی ۔