بٹ خیلہ ،معمولی تکرار پر نوجوان چاقو کے وار سے زخمی

بٹ خیلہ ،معمولی تکرار پر نوجوان چاقو کے وار سے زخمی

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈگاؤں درگئی میں زبانی تکرارپرایک نوجوان کوچاقوسے وارکرکے شدیدزخمی کردیا درگئی ہسپتال سے پشاورمنتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق لیویزذرائع سے معلوم ہو اہے کہ گزشتہ روزدرگئی مہاجرکیمپ کے رہائشی حبیب الرحمان ولدزین العابدین کوزبانی تکرارپرعالمگیرسکنہ خرکے نے چاقوسے وارکرکے شدیدزخمی کردیاہے فوری طورپروہ درگئی ہسپتال منتقل کردیاجہاں سے ان کوتشویشنا ک حالت میں پشاورریفرکردیا ۔مالاکنڈلیویز نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر