ٹانک ،بدقماش عناصر کیخلاف 3ماہ کے دوران کریک ڈاؤن ،140 اشتہاری گرفتار

ٹانک ،بدقماش عناصر کیخلاف 3ماہ کے دوران کریک ڈاؤن ،140 اشتہاری گرفتار

ٹانک (نمائندہ خصوصی)ٹانک پولیس کا رواں تین ماہ کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بھاری مقدار میں اسلحہ اور کارتوس برآمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک شاہ نذر خان کی ہدایت پر ٹانک پولیس نے گزشتہ تین ماہ کے دوران مختلف نوعیت کے سنگین جرائم قتل اقدام قتل و دیگر مقدمات میں مطلوب140 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مجرمان اشتہاریوں کو پناہ دینے والے اشخاص کے خلاف 10 مقدمات درج کئے جرائم کی روک تھام کے سلسلہ میں وسیع پیمانے پر کاروائی انسدادی عمل میں لاتے ہوئے 380 افراد کو چالان عدالت کیا گیاکرایہ داران ایکٹ کے تحت غیر رجسٹرڈ کرایہ مالکان کے خلاف 7 مقدمات درج کئے گئے رجسٹر کئے گئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 9536رکشہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو چالان کیا گیاجبکہ ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک اورسنیپ چیکنگ کی کاروائیوں کے دوران120 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ10عدد کلاشنکوف، 50 عدد رائفل مختلف بور، 15 عدد بندوق، 36 عدد پسٹل، 2 عدد ہینڈ گرینڈ اور1437 عدد کارتوس مختلف بور کے برآمد کئے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے 19 کلو چرس،340 گرام افیون، 800 گرام ہیروئن اور210گرام بھنگ برآمد کی اسی طرح علاقہ تھانہ ملازئی کی حدود میں چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے پانچ افراد کو گرفتار کرکے مالمسروقہ بھی برآمد کیاکیا ہے۔ عوام کو سستا اور فوری انصاف مہیا کرتے ہوئے رقم کی لین دین اور جائیداد کے تنازعات کے سلسلہ میں 20 مقدمات DRC کے حوالے کئے گئے جن میں سے 8 مقدمات فریقین کی باہمی رضا مندی سے فوری حل کرا دیئے گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر